فیض حمید کے کورٹ مارشل کے دوران تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فیض حمید
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

راولپنڈی: جنرل فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے۔ اس دوران فوجی تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ فوجی افسران کے نام اور الزامات سامنے آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے بیان جاری کیا تھا کہ سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے خلاف کورٹ مارشل کی کارروائی جاری ہے، جبکہ اس دوران 3 مزید فوجی افسران کو تحویل میں لیا گیا ہے جن پر مختلف الزامات ہیں۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ تحویل میں لیے گئے فوجی افسران میں 2 ریٹائرڈ بریگیڈئیر اور ایک ریٹائرڈ کرنل شامل ہیں۔ برگیڈئیر غفار اور برگیڈئیر نعیم دونوں ہی تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران میں شامل ہیں۔

تحویل میں لیے گئے ریٹائرڈ افسران میں کرنل ریٹائرڈ عاصم بھی شامل ہیں۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیرِ تحویل سابق بریگیڈئیرز کا تعلق چکوال سے ہے۔ تینوں افسران سیاسی جماعت اور جنرل (ر) فیض حمید کے درمیان رابطہ کاری میں شامل تھے۔

ذرائع کے حوالے سے دی گئی رپورٹ میں نجی ٹی وی کا دعویٰ ہے کہ تینوں ریٹائرڈ افسران پیغام رسانی کا کام کرتے تھے۔ واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ریٹائرڈ افسران کو فوجی نظم و ضبط کے خلاف اقدامات پر تحویل میں لیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بعض ریٹائرڈ فوجی افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے۔ مخصوص سیاسی مفادات اور ملی بھگت سے ملک میں عدم استحکام کو ہوا دینے کی تحقییقات بھی جاری ہیں۔

Related Posts