پاکستان کے اسکواش چیمپین ناصر اقبال نے سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دے کر تسمینین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر وطن کا نام روشن کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ناصر اقبال نے تسمینین اوپن اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں سوئٹزرلینڈ کے ڈیوڈ بارنیٹ کو 1-3 سے شکست دے کر پی ایس اے چیلنجر تسمینین اوپن اسکواش کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
اسکواش ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ناصر اقبال نے 8-11، 10-12، 11-6 اور 5-11 رہا، جبکہ گزشتہ چند روز میں ناصر اقبال نے آسٹریلیا میں تیسرا ٹائٹل اپنے نام کرکے ملک کا نام روشن کردیا۔
ملک کے مایہ ناز اسکواش چیمپین ناصر اقبال گزشتہ دنوں آسٹریلیا میں بینڈیگو اور شپرٹن اوپن اسکواش ٹورنامنٹ جیت کر بھی پاکستان کا نام روشن کرچکے ہیں۔
جانش کریک اوپن اسکواش
دوسری جانب امریکا میں جاری جانز کریک اوپن اسکواش میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے راج کیا۔ جارجیا میں ایونٹ کے فائنل میچ کے بعد 12 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی جائے گی جو آل پاکستان معرکہ ہوگا۔ ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کے عاصم خان اور اشعب عرفان جگہ بنا چکے ہیں۔
سیمی فائنل میچ میں عاصم خان نے نائیجیریا کے ایڈیگوکے کو 3-2 سے شکست دی جن کی جیت کا اسکور 11-8، 6-11، 5-11، 11-5 اور 9-11 رہا جبکہ اشعب عرفان نے امریکا کے کھلاڑی نکولز اسپینری کو 3-0 سے شکست دی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








