ملک میں 12 سال و زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنیکا فیصلہ

تازہ ترین

تازہ ترین

NCOC decided to start vaccination of all 12 years and older

اسلام آباد: حکومت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ملک میں 12 سال اوراس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنیکا فیصلہ کرلیا۔

سربراہ این سی او سی اسد عمر کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکورونا وائرس سے بچانے کیلئے 12 سال واس سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے اسکولوں میں خصوصی مہم چلائی جائیگی۔

 

واضح رہے کہ عدالت کی جانب سے کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی گرفتاریاں روکنے کے احکامات کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے ٹرانسپورٹ سیکٹر سے متعلق کورونا ایس او پیز کا حکم نامہ جاری کردیا۔

صوبے میں موٹر وے پر سفر کرنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی قراردی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ بسوں، ریل گاڑیوں، ٹیکسی ڈرائیور، ہوم ڈیلیوری سروس والے اسٹاف کے لئے بھی کورونا ویکسی نیشن لازمی ہے اوروہ فوری طورپرویکسی نیشن کرالیں۔

مزید پڑھیں:عملے کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسیں سیل کرنیکا حکم

علاوہ ازیں حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ 26اور 27ستمبر کومتعلقہ ادارے خصوصی طور پر کورونا ویکسی نیشن کارڈ لازمی چیک کریں اورعملے کی ویکسی نیشن نہ کرانے والے بس اسٹینڈ اور بسوں کو سربمہر کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ سندھ کورونا ایس او پیز سے متعلق نئے احکامات پر عمل درآمد کے لئے صوبے کے تمام کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ پولیس اور انتظامیہ کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، موذی وباء نے مزید 41 افراد کی زندگیاں چھین لیں جبکہ ملک میں مزید 14 سوا فراد کورونا کا شکار ہوگئے۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44 ہزار 116 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1400 مثبت آگئے، ملک میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد رہی جبکہ کورونا نے 41 افراد کو زندگیوں سے محروم کردیا اور 4015 افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

Related Posts