اسلام آباد: این سی اوسی نے عیدالاضحیٰ پر نماز کے اجتماعات مساجد کے بجائے کھلی جگہ پر کرنے کی ہدایت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ سے متعلق رہنما ہدایات جاری کردیں۔ این سی او سی کی نئی ہدایات میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا بہت ضروری ہے، اس لیے نمازِ عید کے ایک اجتماع کے بعد رش کو کم رکھنے کے لیے ایک ہی مسجد میں 2 یا 3 اجتماعات منعقد کیے جائیں۔
این سی اوسی کی جانب سے جو نئی گائیڈ لائنز متعارف کروائی گئی ہیں، اُن میں علماء سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ نمازِ عید کے خطبات کو مختصر رکھیں۔
این سی او سی نے علمائے کرام اور خطیب سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کی تلقین کریں اور کورونا کی علامات جیسے بخار وغیرہ ظاہر ہونے کی صورت میں نماز کے اجتماعات میں شرکت نہ کرنے کی نصیحت کریں۔
دعا زہرہ کیس پر سندھ پولیس کے 30 لاکھ خرچ، سوشل میڈیا صارفین کا مزاحیہ ردعمل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








