پاکستان اور بھارت کے ناظم الامور تبدیل، نئے عہدیداران کو ویزے جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان اور بھارت نے اپنے اپنے ہمسایہ ملک میں موجود سفارت خانوں کے ناظمینِ امور کو تبدیل کردیا، نئے عہدیداران کو ویزے جاری کردئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کی مرکزی حکومتوں نے بالترتیب نئی دہلی اور اسلام آباد کیلئے اپنے اپنے ناظم الامور تبدیل کرنے کا اعلان کردیا۔ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستان کی نمائندگی سعد وڑائچ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیف جسٹس کا عمران خان کو دفاع کا حق نہ دینے پر برہمی کا اظہار

سعد وڑائچ کو پاکستان کا جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کی نریندر مودی حکومت کی جانب سے  ناظم الامور سریش کمار کی جگہ گیتا شریواستو کو اسلام آباد میں بھارتی ناظم الامور کے فرائض سرانجام دینے کیلئے تعینات کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین سفارتی تعلقات گزشتہ 76 سال سے مختلف حیلے بہانوں سے کشیدگی کا شکار رہے ہیں۔ دونوں ممالک نے اپنے اپنے متعلقہ سفارت کاروں کو ویزے جاری کردئیے ہیں۔

طویل عرصے سے پاکستان اور بھارت کے مابین تجارت کا سلسلہ بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے جس کی وجہ دونوں ممالک کے مابین گزشتہ ساڑھے 7دہائیوں سے حل طلب مسئلۂ کشمیر ہے۔ مقبوضہ وادی پر بھارت کا ظلم وستم بھی تواتر سے جاری ہے۔ 

Related Posts