سونے کی نئی قیمت آگئی، جانتے ہو کتنی کمی ہوئی ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

ہفتے کو سونے کی نئی قیمت جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق فی تولہ قیمت میں  300 روپے کی معمولی کمی ہوئی ہے۔

گزشتہ تین روز میں سونے کے نرخ میں 4900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا، آج سونے کے نرخ میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

300 روپے کی کمی کے بعد سونے کے فی تولہ نرخ 3 لاکھ 62 ہزار400 روپے ہو گئے ہیں۔

دس گرام سونے کے نرخ میں 257 روپے کی کمی ہونے سے قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 699 روپے ہو گئی ہے۔

جولوگ سونے میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ان کوہر روز نئی قیمت کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جو لوگ زیورات بنانا چاہتے ہیں وہ بھی سونے کی قیمتوں کے اتار چڑھائو پر نظر رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ صفر کا اسلامی مہینہ ختم ہونے کے بعد پاکستان میں شادیوں کا سیزن شروع ہوتا ہے جو رمضان تک چلتا ہے۔ اس دوران نئی نویلی دلہنوں کیلئے زیورات بنوانے یا خریدنے والوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوتاہے۔

Related Posts