ملتان میں زمین کے تنازع پر باپ نے بیٹی اور تین نواسوں کو قتل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

آن لائن

ملتان کے علاقے ملوک بستی میں زمین کے تنازع پر ایک شخص نے اپنی ہی بیٹی اور اس کے تین کمسن بچوں کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیٹی کو اس کے تین بچوں سمیت موت کے گھاٹ اتارا۔ ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں دو ماہ سے تین سال کے درمیان تھیں۔ واقعے کے بعد پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی اصل وجہ زمین اور خاندانی جھگڑا تھا۔

ادھر منڈی بہاؤالدین کے علاقے بھیخی شریف میں مالی تنازع پر کھیت میں کام کرنے والے مزدور نے زمیندار اور اس کی بیوی کو اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق مزدور اور زمیندار کے درمیان ایڈوانس تنخواہ کے معاملے پر جھگڑا ہوا، جس کے دوران ملزم نے زمیندار پر اینٹوں سے حملہ کیا، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ جب زمیندار کی بیوی نے بیچ بچاؤ کی کوشش کی تو ملزم نے اسے بھی اینٹیں مار کر قتل کردیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Related Posts