وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک خاتون نے ان کے نام اور تصویر کے ساتھ ایک نیا پرفیوم متعارف کرایا ہے جس پر مریم نواز نے دلچسپ ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنے نام پرپرفیوم لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کر دیا۔
مریم نواز شریف کا ٹوئٹ وائرل ہوگیاہے جس میں انہوں نے پرفیوم لانچ کرنےوالی خاتون سے پرفیوم کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ’’I also want one pls ‘‘
خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی تصویر والا پرفیوم بطور خراج تحسین لانچ کیاہے جس کانام ’’The Motivation Blend‘‘ ہے,سوشل میڈیا پراس خوشبو اور ٹوئٹ کے چرچے ہیں،اسے عوامی پذیرائی بھی حاصل ہورہی ہے،مریم نواز کی جانب سے خوشبو بنانے والی خاتون کے جذبے کو بھی سراہا گیاہے۔
I also want one pls ☺️ https://t.co/FGx7tnHTxE
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 8, 2025
یہ خاتون کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب سے محبت کا انوکھا اظہارہے جس میں“Youth Motivator” کے لقب کے ساتھ مریم نواز
کو خراجِ تحسین پیش کیاگیاہے۔
واضح رہے کہ بطور وزیراعلیٰ مریم نواز نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اسے عوام کی جانب سے بہت سراہا جارہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








