علیزے شاہ کی بوائے فرینڈ کے ساتھ نجی تعلقات کی ویڈیو وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

اداکارہ علیزے شاہ ایک مرتبہ پھر خبروں کی زینت بن گئیں، اس بار ان کی ایک مبینہ نجی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئ ہے، جس میں انہیں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ بعض صارفین نے اس ویڈیو کو محض ایک تشہیری حربہ قرار دیا ہے۔

وائرل کلپ میں ایک ہاتھ، جو مبینہ طور پر ان کے بوائے فرینڈ کا بتایا جا رہا ہے، علیزے شاہ کو کھانا کھلاتے ہوئے نظر آتا ہے۔ اس منظر نے سوشل میڈیا پر چہ مگوئیوں اور بحث کو جنم دے دیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل علیزہ شاہ نے اداکارہ منسا ملک پر سنگین الزامات عائد کیے تھے کہ وہ انہیں جان سے مارنے کی

دھمکیاں دے رہی ہیں، اور اگر انہیں کوئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ دار منسا ملک ہوں گی۔

علیزے کے مطابق، انہیں نامعلوم نمبروں سے دھمکیاں دی جارہی ہیں، جو کہ تین سال قبل پیش آنے والے واقعات سے مشابہت رکھتی ہیں۔ اگرچہ انہوں نے ہر بیان میں براہِ راست نام نہیں لیا، مگر سیاق و سباق اور پہلے کے الزامات سے نشانہ واضح ہوگیا۔

مزید برآں، علیزے شاہ کھلے عام پاکستانی شوبز انڈسٹری پر تنقید کر چکی ہیں، جہاں ان کے مطابق فنکاروں کو بروقت معاوضہ نہیں ملتا، عزتِ نفس کا خیال نہیں رکھا جاتا، اور پروڈیوسرز کی جانب سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹرولنگ کروا کر فنکاروں کو میدان سے باہر کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

Related Posts