شاہین شاہ آفریدی نے راشد خان سے ورلڈ ریکارڈ چھین لیا

تازہ ترین

تازہ ترین

لاہور قلندرز نے شروع سے عزت دی۔شاہین آفریدی کا کپتان بننے پر اظہارِ تشکر
فائل فوٹو

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا جو پہلے افغانستان کے مایا ناز بائولر راشد خان کے پاس تھا۔ 

ویسٹ انڈیز کے خلاف برائن لارا سٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا اور ویسٹ انڈیز کو مقررہ 50 اوورز میں 280 رنز تک محدود کردیا۔

 پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 51 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ نے 55 رنز دے کر 3 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

شاہین شاہ آفریدی نے اس میچ میں 4 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے صرف 65 ون ڈے میچز میں 131 وکٹیں مکمل کیں اور یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بولر بن گئے۔

 اس سے قبل یہ ریکارڈ افغانستان کے راشد خان کے پاس تھا جنہوں نے 65 میچز میں 128 وکٹیں لی تھیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 48.5 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

 دوسرا میچ اتوار اور تیسرا اور آخری میچ منگل کو برائن لارا اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Related Posts