نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ کی منسوخی کے بعد دبئی پہنچ گئے

تازہ ترین

تازہ ترین

New Zealand players reach Dubai after abandoning Pakistan tour

دبئی: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان کی منسوخی کے بعد اسلام آباد سے خصوصی فلائٹ کے ذریعے دبئی پہنچ گئے ہیں۔

کیوی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سیریز کھیلنا تھی تاہم جمعہ کے روز پہلے میچ سے قبل نیوزی لینڈ نے سیکورٹی تھریٹ کی وجہ سے دورہ منسوخ کردیا تھاجس کے بعد کیوی ٹیم گزشتہ شب پاکستان سے دبئی روانہ ہوگئی تھی۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر وسیم اکرم نے نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورۂ پاکستان منسوخ ہونے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کھیلنے کیلئے دنیا کا محفوظ ترین ملک ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان جارہا ہوں، کون ساتھ چلے گا، کرس گیل کے ٹوئٹ پر جنگ شروع

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج اپنے پیغام میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی دورہ منسوخ کرنے کی خبر نے سخت مایوس کیا جبکہ پاکستان بین الاقوامی معیار کی سیکورٹی فراہم کررہا ہے۔

سماجی کارکن اور کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے پاکستان کو دنیا بھر میں محفوظ ترین مقام قرار دیا ہے۔شنیرا اکرم کا بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکورٹی خدشات کے بہانے پاکستان کا دورہ ختم کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ قبل دورہ منسوخ کرنے اعلان کیا جس سے دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی کہ کیا واقعی سیکورٹی خدشات ہیں یا صرف ایک بہانہ ہے۔

Related Posts