شمالی کوریا نے نئے ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، جس کے بعد خطے میں سکیورتی صورتحال کشیدہ ہوگئی، کورین حکومت کا ماننا ہے کہ تجربہ ملک کی دفاعی صلاحیت مضبوط بنانے کیلئے کیا گیا۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ رواں برس یہ شمالی کوریا کی جانب سے پہلا بیلسٹک تجربہ تھا جو کامیاب رہا۔ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن نے پیر کے روز اپنے بیان میں شمالی کوریا کی قابل اعتماد جوہری دفاعی صلاحیت کو مزید مؤثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر کم جون انگ نے کہا کہ حالیہ جغرافیائی، سیاسی بحران اور مختلف عالمی حالات کے باعث ایسے اقدامات ضروری ہوگئے ہیں۔ تجربے کا مقصد شمالی کوریا کی جوہری افواج کی تیاری اور جنگ کیلئے آمادگی کا اظہار ہے، جبکہ پیچیدہ عالمی حالات اس کی مثال ہیں کہ ایسے اقدامات کیوں ضروری ہیں۔
کم جون انگ نے کہا کہ حالیہ عرصے میں شمالی کوریا کی جوہری صلاحیتوں کو عملی طور پر استوار کرنا اور حقیقی جنگ کی تیاری میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں اور ان سرگرمیوں کا مقصد یہ بھی ہے کہ ملک کی جوہری دفاعی صلاحیت کو بتدریج ایک اعلیٰ سطح تک پہنچایا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








