پاکستان نہیں جہاں پرچی چل جائے گی! محمد رضوان کو بی بی ایل میں ریٹائرڈ آؤٹ کر دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

محمد رضوان کے بیگ بیش لیگ میں ایک شرمناک لمحہ پیش آیا جب ان کی سست بیٹنگ کی وجہ سے ان کی اپنی ٹیم میلبرن رینیگیڈز نے انہیں ریٹائرڈ آؤٹ کر دیا۔

یہ واقعہ میلبرن رینیگیڈز بمقابلہ سڈنی تھنڈر کے میچ میں پیش آیا۔ رضوان نمبر 4 پر بیٹنگ کر رہے تھے اور صرف 21 گیندوں پر 23 رنز بنا سکے (اسٹرائیک ریٹ تقریباً 110 کے قریب)۔ ٹی ٹوئنٹی کے تیز رفتار فارمیٹ میں یہ کارکردگی ناکافی سمجھی گئی اور کیپٹن ول سلتھرلینڈ نے اشارہ کر کے انہیں میدان سے واپس بلایا۔ یہ ریٹائرڈ آؤٹ انجری کی وجہ سے نہیں بلکہ تکنیکی فیصلے (سست سکورنگ کی بنیاد پر) تھا۔

یہ منظر بہت عجیب اور شرمناک تھا کیونکہ ٹی ٹوئنٹی میں بلے بازوں سے پہلی گیند سے ہی حملہ آور کھیل کی توقع ہوتی ہے۔ رضوان اور بابر اعظم دونوں ہی عرصے سے ٹی 20 میں کم اسٹرائیک ریٹ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔

ریٹائر ہونے سے پہلے محمد رضوان نے 23 گیندوں پر 26 رنز بنائے جس میں دو چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ بی بی ایل 15 میں ان کا واحد چھکا تھا۔

فینز کی شدید ٹرولنگ

سوشل میڈیا پر فینز نے اسے بہت شرمناک قرار دیا اور رضوان کو خوب ٹرول کیا۔ کچھ مشہور ردعمل یہ تھے۔ محمد رضوان کو میلبرن رینیگیڈز نے ریٹائرڈ آؤٹ کر دیا جبکہ کچھ نے لکھا کہ

بی بی ایل میں رضوان کے لیے سب سے بڑی شرمندگی ہے۔

صارفین کی جانب سے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ رضوان پاکستانی بلے بازوں میں پہلے ایسے کھلاڑی بن گئے جو تکتیکی وجوہات سے ٹی 20 میں ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے۔یہ واقعہ رضوان کے لیے مزید دباؤ کا باعث بنا ہے کیونکہ وہ پہلے ہی قومی ٹی 20 ٹیم سے باہر ہیں اور ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل فارم بحال کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

Related Posts