او آئی سی اجلاس،اپوزیشن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

او آئی سی اجلاس،اپوزیشن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا
او آئی سی اجلاس،اپوزیشن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کردیا

اسلام آباد: او آئی سی کے وزرائے خارجہ اجلاس کی وجہ سے متحدہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کا شیڈول تبدیل کر دیا۔

اے این پی کے میاں افتخار،پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمراور پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا ثناء اللہ کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ سے متعلق ایک اعلامیہ طے کیا گیا ہے، ملک بھر سے تمام قافلے 25 مارچ کو اسلام آباد پہنچیں گے، پیپلزپارٹی اور اے این پی کو پی ڈی ایم میں واپس شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 23 مارچ کو قافلے اسلام آباد میں داخل ہونے سے گریز کریں، لانگ مارچ سے متعلق لائحہ عمل طے کیا گیا ہے، تمام قافلے ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ او آئی سی کے وزرئے خارجہ ہمارے مہمان ہیں، وزرائے خارجہ 24مارچ تک اسلام آباد میں موجود رہیں گے، او آئی سی وزراء خارجہ ہمارے مہمان ہیں، نہیں چاہتے مہمانوں کو کوئی مسئلہ ہو۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایک بات واضح کر دوں ہمارا ان کے جلسے سے مقابلہ نہیں، ہم نے پہلے ہی اپنے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، شاہراہ دستورپرہم نے جانا ہے، ایڈجسٹمنٹ کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ کل تک واضح ہوجائے گا، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے جو کہنا تھا بڑی وضاحت کے ساتھ کہہ دیا۔ اتحادی حکومت سے الگ ہو جائینگے، اتحادی بھی اب حکومت کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے، آصف زرداری کو کل دعوت دینے کے لیے جاؤں گا۔

مزید پڑھیں:عمران خان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں،سید خورشید شاہ

انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، ہماری طرف سے کوئی تاخیرنہیں، حکومت اجلاس بلائے۔

Related Posts