آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں ایل پی جی کی زائد قیمت وصول کرنے والے کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اتھارٹی نے تمام متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ سرکاری نرخوں کے مطابق ایل پی جی فروخت کریں۔
اوگرا کے ترجمان نے بتایا کہ ایل پی جی سیکٹر کی نگرانی سخت کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں فیلڈ انسپکشنز شروع کر دی گئی ہیں تاکہ مارچ 2026 کے ریٹ پر فروخت یقینی بنائی جا سکے۔ تمام صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کو بھی اس معاملے میں سخت کارروائی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ایل پی جی مارکیٹ میں اوورچارجنگ ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ اوگرا کے مطابق مارچ کے لیے ایل پی جی کی قیمت فی کلو 225 روپے مقرر کی گئی ہے تاہم مارکیٹ میں فی کلو 400 سے 450 روپے وصول کیے جا رہے ہیں۔ گھریلو 2665 روپے والے سلنڈر کی قیمت 5 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے جس پر اوگرا نے فوری نوٹس لیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








