سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن کا بھانڈا پھوٹ گیا! جانیے تعلیمی ادارے کب سے کھل رہے ہیں

تازہ ترین

تازہ ترین

AI Tutor Khanmigo to Be Introduced in Islamabad Schools

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے واضح کیا ہے کہ صوبے کے تعلیمی ادارے یکم اپریل سے معمول کے مطابق کھلیں گے اور آن لائن یا ہائبرڈ کلاسز کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

وزیر تعلیم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے کسی بھی نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیوں میں ہفتے کے پانچ دن فزیکل کلاسز جاری رہیں گی۔ کسی بھی ادارے کو ہفتے میں صرف چار دن کھولنے کی ہدایت حقیقت نہیں رکھتی۔

رانا سکندر حیات نے طلبا کو بھی ہدایت دی کہ وہ تعلیمی اداروں میں آئیں اور اپنی پڑھائی میں بھرپور حصہ لیں کیونکہ صوبے بھر میں تعلیمی سرگرمیاں رواں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔

Related Posts