اداکار عمر شہزاد کی مکہ میں شادی، دلہن کون ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Omer Shahzad weds in Makkah: Who is his bride?

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اور ماڈل عمر شہزاد کی شادی کی خبریں کافی دنوں سے گردش کر رہی تھیں تاہم اب ان کی دلہن کی شناخت سامنے آ گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل عمر شہزاد نے اپنی شادی کا اعلان انسٹاگرام پر کیا تھا جس کے بعد ان کے مداحوں اور شوبز انڈسٹری کے ساتھیوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خانہ کعبہ کے سامنے لی گئی شادی کی تصاویر شیئر کیں تاہم انہوں نے اپنی دلہن کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے مداحوں کو اطلاع دی کہ وہ مکہ مکرمہ کے مقدس مقام پر اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔

شادی کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں تجسس پایا جاتا تھا کہ اداکار کی دلہن کون ہیں؟ اب مختلف سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عمر شہزاد کی اہلیہ کوئی اور نہیں بلکہ انسٹاگرام انفلوئنسرشانزے لودھی ہیں۔

 

دوسری جانب شانزے لودھی جن کے انسٹاگرام پر 7630 فالورز ہیں، انہوں نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کے ذریعے اس خبر کی تصدیق کر دی ہے۔ تاہم عمر شہزاد نے تاحال اپنی دلہن کے نام کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔

یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مداح عمر شہزاد اور شانزے لودھی کو نئی زندگی کی شروعات پر نیک تمناؤں کے پیغامات دے رہے ہیں۔

Related Posts