دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہونے والا پلیٹ فارم آنلی فینز کئی اداکاراؤں، ماڈلز اور مشہور شخصیات کے لیے اربوں روپے کی آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے۔ مختلف شہرت یافتہ شخصیات نے حالیہ بیانات میں اپنی آمدنی کے اعدادوشمار بتا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
کینیڈین ریپر لِل ٹے نے جولائی 2025 میں اپنی 18 ویں سالگرہ کے فوراً بعد آنلی فینز پر شمولیت اختیار کی اور صرف تین گھنٹوں میں ایک ملین ڈالر سے زیادہ کمائی کر کے ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس نے مداحوں کے ساتھ شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں سبسکرپشنز، پیغامات اور ٹپس سے ہونے والی کل کمائی کو ظاہر کیا۔
آسٹریلوی ماڈل اور ایڈلٹ انڈسٹری سے وابستہ انی نائٹ نے انکشاف کیا کہ ابتدائی طور پر وہ پانچ ہزار ڈالر ماہانہ کماتی تھیں لیکن جیسے ہی انہوں نے اس پیشے کو مکمل وقت دینا شروع کیا تو ان کی آمدنی لاکھوں ڈالر ماہانہ تک جا پہنچی۔
مئی 2025 میں ایک متنازعہ اسٹنٹ کے بعد ان کی آمدنی میں بھاری اضافہ ہوا اور جون 2025 میں انہوں نے چھ لاکھ ڈالر ماہانہ تک کمانے کا دعویٰ کیا۔

ریئلٹی شو ٹین موم سے شہرت حاصل کرنے والی جنیل ایونز نے بتایا کہ انہوں نے آنلی فینز سے تین برسوں میں تقریباً پندرہ لاکھ ڈالر کمائے۔ ان کی دوست نے لائیو اسٹریمنگ کے دوران ان کی آمدنی کو ملین ڈالرز قرار دیا۔
اسی طرح مشہور ریپر بھد بھابی نے اپریل 2021 میں آنلی فینز جوائن کیا اور محض تین برسوں میں 71 ملین ڈالر کما کر سب کو حیران کر دیا۔ ان کے مطابق خالص منافع تقریباً 57 ملین ڈالر رہا۔
اداکارہ اور ماڈل بلیک چائنا نے آنلی فینز کو 2020 میں جوائن کیا تھا اور اگرچہ ان کے بارے میں 240 ملین ڈالر کمانے کی خبریں سامنے آئیں، لیکن انہوں نے فوربز کو بتایا کہ ان کی اصل کمائی دو برسوں میں دو ملین ڈالر کے قریب رہی۔

سابق ریس کار ڈرائیور رینی گرسی نے بتایا کہ وہ ریسنگ کے دوران مالی مشکلات میں گھری رہیں لیکن آنلی فینز نے ان کی زندگی بدل دی۔ صرف چھ ماہ میں انہوں نے اتنی رقم کمائی کہ ایک شاندار بنگلہ خرید سکیں۔

سب سے زیادہ حیران کن اعدادوشمار سوفی رین کے ہیں، جنہوں نے اپنے سبسکرائبرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ 18 ماہ میں ان کی آمدنی 82 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

یہ تمام مثالیں اس بات کو ظاہر کرتی ہیں کہ آنلی فینز نہ صرف ایڈلٹ انڈسٹری کے لیے بلکہ مشہور شخصیات کے لیے بھی ایک بڑی آمدنی کا ذریعہ بن چکا ہے تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر کوئی اتنی زیادہ کمائی نہیں کر سکتا کیونکہ یہ پلیٹ فارم شدید مسابقت اور مخصوص نوعیت کے مواد پر منحصر ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








