حقیقی رشتوں میں جنسی کشش! پاکستان میں متنازع فلم آور فالٹ 3 کی مقبولیت کی وجہ کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Our Fault 3: Why are Pakistanis consuming content related to incest?
ONLINE

اسپین کی فلم آور فالٹ جسے اس کے اصل ہسپانوی نام کلپا نوئیسٹرا سے بھی جانا جاتا ہے، آج کل پاکستان میں غیر معمولی حد تک توجہ حاصل کر رہی ہے۔

یہ فلم مشہور کلپیبلز فلم سیریز کا تیسرا اور آخری حصہ ہے، جو 16 اکتوبر 2025 کو ایمازون پرائم ویڈیو پر ریلیز ہوئی۔

فلم کی کہانی دو سوتیلے بہن بھائیوں نک اور نوح کے درمیان ایک غیر معمولی اور جذباتی رشتے کے گرد گھومتی ہے، جو کئی لحاظ سے معاشرتی اور اخلاقی تنازعات کو جنم دیتی ہے۔

 

فلم میں دکھایا گیا رشتہ روایتی حدود سے تجاوز کرتا ہوا قریبی تعلقات جیسے حساس موضوع کو چھوتا ہے، جسے مغربی معاشرے میں ایک تخیلاتی رومان کے طور پر دکھایا گیا مگر پاکستانی ناظرین کے لیے یہ ایک متنازع اور غیر روایتی موضوع بن گیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ فلم پاکستان میں تیزی سے ٹرینڈ کر رہی ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے مناظر، موضوعات اور اداکاری پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

ناقدین کے مطابق پاکستانی ناظرین میں ایسی فلموں کی مقبولیت اس امر کی نشاندہی کرتی ہے کہ معاشرتی پابندیوں اور مذہبی قدغنوں کے باوجود عوام میں تجسس اور متضاد موضوعات کو جاننے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

فلم کے مصنف مرسیڈیز رون کے مطابق آور فالٹ کا مقصد صرف رومانی تعلقات نہیں بلکہ ایک ایسے خاندان کے جذباتی اتار چڑھاؤ کو دکھانا ہے جو ماضی کی تلخیوں اور موجودہ تعلقات کے تضاد میں الجھا ہوا ہے۔

فلم کے حساس مناظر اور غیر روایتی موضوع نے پاکستانی معاشرے میں ایک نیا مباحثہ چھیڑ دیا ہے کہ آخر کیوں ناظرین ایسے مواد کی طرف راغب ہو رہے ہیں جو ان کی سماجی اقدار سے میل نہیں کھاتا۔

یہ فلم اب بھی ایمازون پرائم ویڈیو پر دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، اور پاکستان میں وہ ناظرین جو اس پلیٹ فارم کے ممبر ہیں، اسے براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

Related Posts