خیرپور میں خاتون نے شوہر اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

TikTok video turns tragic as woman accidentally shot dead by husband in Karachi
ONLINE

خیرپور کے علاقے مریم پور کے قریب ایک گھر سے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جن میں شوہر، بیوی اور ان کے چار معصوم بچے شامل ہیں۔

قومی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ خاتون ذہنی مریضہ تھی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون نے پہلے اپنے شوہر اور بچوں کو نشہ آور گولیاں دے کر بے ہوش کیا اور پھر ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں تمام افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ بعد ازاں خاتون نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اہلِ علاقہ سے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے نے پورے علاقے میں خوف اور غم کی فضا پیدا کر دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل خیرپور کے پیر گوٹھ علاقے میں غیرت کے نام پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں ایک شخص نے اپنے کزن کی مدد سے اپنی بہن سویرہ لاشاری کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔

مقتولہ کو کئی گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

Related Posts