آپ ایسا کرنے کا سوچنا بھی مت! شوہر کو کونسے شرمناک نام سے بیوی کا نمبر سیو کرنے پر عدالت نے سزا سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

ourt orders husband to pay compensation for saving ex-wife’s number with insulting name
ONLINE

ترکی کے شہر اوشاک کی ایک عدالت نے ایک شوہر کو اپنی سابقہ بیوی کا نمبر موبائل فون میں توہین آمیز نام سے درج کرنے کے الزام میں مالی اور اخلاقی ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

مقدمہ اس وقت سامنے آیا جب طلاق کے دوران بیوی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ شوہر نے اس کا فون نمبر موٹی کے نام سے محفوظ کیا تھا، جو اس کی ذاتی عزت اور وقار کے منافی عمل ہے۔

عدالت نے اس طرزِ عمل کو نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ انسانی وقار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شوہر کو سزا سنائی۔

عدالتی فیصلے کے بعد ترکی کے مختلف حصوں میں اس موضوع پر سماجی و قانونی بحث چھڑ گئی۔

کچھ صارفین نے عدالت کے فیصلے کو خواتین کی عزت اور حقوق کے تحفظ کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا جبکہ بعض نے رائے دی کہ بعض اوقات ایسے نام مذاق یا پیار کے اظہار کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔

ماہرین قانون نے واضح کیا کہ ازدواجی تعلقات میں ذاتی احترام اور الفاظ کے محتاط استعمال کی اہمیت بنیادی اخلاقی اصولوں میں شامل ہے۔

یہ فیصلہ ترکی کے خاندانی قوانین کے تناظر میں ایک اہم مثال کے طور پر سامنے آیا ہے، جو مستقبل میں اس نوعیت کے تنازعات میں رہنمائی فراہم کرے گا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے شہریوں میں یہ شعور پیدا ہوگا کہ ازدواجی رشتوں میں تلخی کے باوجود ایک دوسرے کی عزت اور وقار کا خیال رکھنا معاشرتی ذمہ داری ہے۔

Related Posts