سمندر پار پاکستانی گھر بیٹھے کرواسکتے گاڑی اپنے نام ٹرانسفر! جانیں یہ سب کو کیسے ممکن ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

اسلام آباد ایکسائز اور ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ نے سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک نئی ڈیجیٹل سہولت متعارف کروائی ہے جس کے تحت اب وہ اپنی گاڑی کی رجسٹریشن یا ٹرانسفر کا عمل پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔

محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر بلال اعظم کے مطابق اس اقدام سے غیر ملکی پاکستانیوں کو پاکستانی سفارتخانے جانے یا وکالت نامے بھیجنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اب بس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، بایومیٹرک ڈیٹا ریکارڈ کریں اور ڈیپارٹمنٹ گاڑی کے ٹرانسفر کا عمل مکمل کرے گا۔

بلال اعظم نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے بایومیٹرک سبمیشن شناخت کے لیے کافی ہوگا اس لیے الگ سے ٹرانسفر آرڈر فارم جمع کروانے کی ضرورت نہیں تاہم انہوں نے خریدار اور فروخت کنندہ دونوں کو مشورہ دیا کہ وہ تمام دستاویزات مکمل رکھیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ جب بھی گاڑی فروخت کریں براہ کرم اپنا ٹرانسفر لیٹر دستخط شدہ خریدار کو دیں۔بایومیٹرک تصدیق اور دستخط شدہ ٹرانسفر لیٹر قانونی طور پر ضروری ہیں۔

بلال اعظم نے انتبا جاری کیا کہ ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں واجب الادا ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی کارروائی کرے گا۔

Related Posts