پاک فضائیہ کا دستہ جنگی مشق میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔کثیر ملکی جنگی مشق کا نام اسپیئرز آف وکٹری رکھا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کا دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ائیر بیس پہنچا جو کثیر ملکی فضائی جنگی مشق اسپیئرز آف وکٹری میں شرکت کرے گا۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے دستے میں ایف 16بلاک کے 52جنگی طیارے شامل ہیں۔ کثیر ملکی جنگی مشق میں شرکت پاک فضائیہ کی بہترین دفاعی صلاحیتوں کا مظہر ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ پاک فضائیہ نے مقامی طور پر تیار کردہ تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاکستان ائیر فورس نے جنوری کے آغاز میں تیمور ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا تھا کہ تیمور کروز میزائل 600کلومیٹر تک زمینی اور بحری اہداف کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








