پاک چین مشترکہ فوجی مشق وار فیئر 9 کی افتتاحی تقریب قومی انسدادِ دہشت گردی سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فوجی مشق میں پاک فوج اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی شریک ہوئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ مشترکہ مشق وار فیئر 9 کا آغاز یکم دسمبر سے قومی اینٹی ٹیررازم سینٹر پبی میں ہوا۔ ہر سال ہونے والی دو طرفہ انسدادِ دہشت گردی مشقوں کا یہ 9واں ایڈیشن ہے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ دوطرفہ مشقوں کا مقصد باہمی رابطہ کاری میں اضافہ اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھارنا ہے۔ مشق کے ذریعے جدید جنگی تقاضوں کے مطابق بہترین طریقہ کار کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک چین مضبوط دفاعی تعاون باہمی اعتماد اور اسٹرٹیجک شراکت داری پر مبنی ہے جبکہ وارفیئر 9 مشق دونوں ممالک کے مستحکم عسکری تعلقات کی علامت ہے۔
ترجمان پاک فوج (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق مشق کی افتتاحی تقریب انسدادِ دہشت گردی سینٹر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں کور کمانڈر منگلا اور پی ایل اے ڈپٹی چیف آف اسٹاف نے شرکت کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








