قومی ٹیم کے سیمی فائنل میں جانے کی امیدیں دم توڑ گئیں، ایڈن گارڈنز میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے میچ پر سوشل میڈیا صارفین نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کیلئے دلچسپ میمز بھی بنائیں۔ پاکستان کو اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کیلئے پہلے بیٹنگ کرنی تھی جس کے بعد انگلینڈ کو 287رنز سے ہرانا ضروری قرار دیا گیا تھا۔
تاہم انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے سیمی فائنل کے دروازے بند کردئیے۔ اگر قومی ٹیم انگلینڈ کو 50رنز پر آؤٹ کرتی تو 2 اوورز، 100 پر آؤٹ کرتی تو 2.5اوورز میں ہدف عبور کرنا ضروری قرار دیا گیا۔

اگر انگلش ٹیم 150 بناتی تو پاکستان کو 3.4 اوورز، 200 رنز کی صورت میں 4.3 اوورز جبکہ 300رنز بناتی تو پاکستان کو 6.1اوورز میں ہدف عبور کرنا ہوگا جو کہ تکنیکی طور پر ممکن نہیں۔
میچ کی موجودہ صورتحال یہ ہے کہ انگلش ٹیم نے 34اوورز کے اختتام پر 2وکٹس کے نقصان پر 192 رنزبنا لیے ہیں۔ انگلش ٹیم کے ڈیوڈ ملن 39گیندوں پر 31رنز بنانے کے بعد افتخار احمد کی گیند پر محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
انگلینڈ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی جانی برسٹو نے 61گیندوں پر 59رنز بنائے جن کو حارث رؤوف کی گیند پر سلمان آغا نے کیچ آؤٹ کردیا۔ انگلش بیٹر جوروٹ اور بین اسٹوکس کریز پر موجود اور پاکستان کی جیت کے امکانات کم کرنے میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بابر اعظم کی کپتانی سمیت قومی ٹیم کی دیگر کمزوریوں پر کھل کر تنقید کی۔ تاہم بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے میمز کے ذریعے ٹیم پر طنز کے تیر برسائے۔
#PAKvsENG
Pakistan fans and Babar Azam going to underground after the toss update ???????????? pic.twitter.com/wGR2Hdf1qb— ????⭐ ???? (@superking1816) November 11, 2023
the coin used for toss in Pak vs England match#PAKvsENG pic.twitter.com/leDl8UXBuT
— Sunil the Cricketer (@1sInto2s) November 11, 2023
Ramiz Raja: Jos you've won the toss what would you like to do?
Jos Buttler: We'd like to bat first.
Babar Azam: ????pic.twitter.com/khjJQgfUUH
— Shafqat Shabbir (@Chefkat23) November 10, 2023
https://twitter.com/hamxashahbax21/status/1722988019030901098
https://twitter.com/marnus4cric/status/1723170638482031014
تاہم متعدد سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرین شرٹس کو انگلینڈ کے خلاف اپنا میچ جیتنے پر توجہ دینی چاہئے اور قوم کو چاہئے کہ وہ اپنی ٹیم کو، جو سیمی فائنل تک نہیں پہنچ پائی، اس حال میں بھی سپورٹ کرے۔
https://twitter.com/Zaini_16/status/1723287744737353976
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








