پاکستان اور آئی ایم ایف کا 7ارب ڈالرز پر اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، اعلامیہ جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

آئی ایم ایف
(فوٹو: پرافٹ بائی پاکستان)

پاکستان اور آئی ایم ایف کا 7ارب ڈالرز کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی پروگرام کے تحت اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا، عالمی مالیاتی فنڈ نے طویل مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے دوران حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی۔ ائندہ چند روز میں گفتگو کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آئی ایم ایف نے 25فروری سے 11مارچ تک ہونے والے مذاکرات کا اعلامیہ بھی جاری کیا، جس میں اصلاحات اور ماحولیات کے شعبے میں پاکستان کی بہترین کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔

تاہم اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہوسکا۔ آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا کہ پاکستان نے اصلاحاتی ایجنڈے پر اچھی کارکردگی دکھائی، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی پیشرفت نوٹ کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر پروگرام پر عملدرآمد وعدوں کے مطابق رہا ہے اور پاکستان کے ساتھ مالیاتی خسارے کو کم کرنے اور پبلک فنانس کو مستحکم کرنے پر گفتگو ہوئی۔

اعلامیے میں آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  توانائی کے شعبےکی اصلاحات اور کارکردگی بہتر بنانے پر بھی مذاکرات ہوئے، سماجی تحفظ، صحت اور تعلیم کے اخراجات بڑھانے پر معاشی ٹیم سے مذاکرات ہوئے، آئی ایم ایف نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے کیلئے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا جبکہ اس دوران مشرقِ وسطیٰ جنگ کے معاشی اثرات پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ  مشرق وسطیٰ بحران کے پاکستان پر اثرات پر بھی گفتگو ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے بتایا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کو حتمی شکل آئندہ چند روز میں دی جائے گی۔

Related Posts