اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان میں یومِ سوگ آج منایا جارہا ہے

تازہ ترین

تازہ ترین

اسماعیل ہنیہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پاکستان میں یومِ سوگ آج منایا جارہا ہے۔ وفاقی حکومت نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ کیا تھا۔

ملک بھر میں نمازِ جمعہ کے بعد اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔ قومی اسمبلی میں خصوصی قرارداد بھی پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومت اور اتحادی جماعتوں نے مشاورتی اجلاس کے دوران یہ فیصلے کیے تھے۔

مشاورتی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم کھلے عام درندگی کررہا ہے۔ تہران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت بین الاقوامی قوانین کو پاؤں تلے روندنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں پر اسرار حملے میں شہادت پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش رہیں تاہم سب سے زیادہ امریکا اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ ایرانی حکومت پر بھی انگلیاں اٹھائی جا رہی ہیں۔

دریں اثناء اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا جو عین اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔اسماعیل ہنیہ جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، وہاں دیگر معززین بھی ٹھہرے ہوئے تھے۔

Related Posts