نئے سال کی آمد کے ساتھ ہی پاکستان نے بنگلہ دیشی ائیر لائن کو براہِ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے جو دونوں ممالک کے مابین براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کیلئے اہم پیشرفت قرار دی جارہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومتی منظوری کے فوری بعد ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی ںے بنگلہ دیش کی ایرلائن کو کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت دی۔ ذرائع سی اے اے کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر بیمان بنگلہ دیش ائرلائن کو 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بنگلہ دیش ائرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدوداستعمال کی اجازت بھی ہوگی۔ بیمان بنگلہ دیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔ بیمان ایئر کو کراچی ایرپورٹ پرسلاٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ سے روانگی سےقبل فلائٹ کی مکمل معلومات کراچی ائیرپورٹ انتظامیہ کوفراہم کرناہوگی ۔ فضائی رابطے کی براہ راست بحالی سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان کے مابین فضائی آپریشن کی بحالی سے دونوں ممالک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








