پاکستان کو آئی ایم ایف نے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan aims Bangladesh-style deal with IMF
(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کو انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے ایک ارب 2 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی قسط موصول ہوگئی۔

اسٹیٹ بینک پاکستان (ایس بی پی) نے انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ایک ارب ڈالر قرضے کی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنےکی سفارش کی تھی۔

ایس بی پی اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے رقم جاری کرنےکی منظوری 9 مئی کو دی تھی  دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025 کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔

دوسری جانب وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر گفتگو 23 مئی تک جاری رہے گی، ہمارا ہدف امریکا سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا۔

واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت کا آغاز کل سے ہوگا، ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات 14 سے 22 مئی تک ہوں گے۔

Related Posts