اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے371 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 1مزید شہری جاں بحق ہو گیا۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 51ہزار251 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 470 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
پہلے ہیلتھ ڈائیلاگ میں شرکت، پاکستانی وفد واشنگٹن پہنچ گیا
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی تشخیص کیلئے 13 ہزار 439ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.76 فیصد رہا۔کورونا کے 184مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 26 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 13,439
Positive Cases: 371
Positivity %: 2.76%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 184— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 26, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








