پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ، 2مزید شہری جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 605نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 46 ہزار 252افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 440 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوروناکیسز، دوران سفر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا

وزیراعظم کی عوام کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت

گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 21ہزار 233ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 2.85 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 92 لاکھ 99ہزار 766ہو گئی جبکہ کورونا کے 173مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 429مریضوں نے کورونا کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 15 لاکھ 5 ہزار 635 تک جا پہنچی جبکہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 177ہو گئی۔ سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ متاثر ہوئے۔

سندھ میں کورونا سے 5لاکھ 87 ہزار 827افراد متاثر جبکہ 8 ہزار 144جاں بحق ہوئے۔ پنجاب میں 5لاکھ 10 ہزار 241افراد متاثر جبکہ 13 ہزار 582 جان کی بازی ہار گئے۔ وائرس سے متاثرہ تیسرا سب سے بڑا صوبہ خیبر پختونخواہ ہے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 2لاکھ 20 ہزار466 افراد متاثر جبکہ 6ہزار 325جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں 1 لاکھ 36 ہزار  831 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 1 ہزار 27 جاں بحق ہوئے۔ آزاد جموں وکشمیر میں 43 ہزار 460 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

آزاد کشمیر میں وائرس کے باعث 793افراد جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 35 ہزار652افراد کورونا سے متاثر جبکہ 378 جان کی بازی ہار گئے۔ گلگت بلتستان میں 11ہزار 775افراد کورونا سے متاثر جبکہ 191 جاں بحق ہو گئے۔ 

Related Posts