اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا کے 650 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 2 مزید شہری جاں بحق ہوگئے ہیں۔
قومی ادارۂ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 37 ہزار 947 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 401 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 2 فیصد پر برقرار ہے۔
COVID-19 Statistics 03 July 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 16,755
Positive Cases: 650
Positivity %: 3.88%
Deaths: 02
Patients on Critical Care: 138— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) July 3, 2022
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 16 ہزار 755 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.88 فیصد رہا۔ ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 90 لاکھ 45 ہزار 736 ہو گئی جبکہ کورونا کے 138 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
ملک بھر میں ایڈز کی روک تھام کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔عبدالقادر پٹیل
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








