نیو یارک: اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت کی نریندر مودی حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بد ترین ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال بد ترین ہے۔ پاکستان افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات اور سکیورٹی معاملات پر کارروائی کررہا ہے۔
بیان میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ پاکستان افغانستان سے تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی چاہتا ہے۔ افغانستان کی حکومت کو یہ یقین دلانا ہوگا کہ دہشت گردی نہ صرف خطے بلکہ خود افغانستان کیلئے خطرناک ہے۔
منیر اکرم نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل کی غزہ پر سفارشات منصفانہ ہیں، غزہ کی صورتحال سے مغربی بنیاد کی منافقانہ پالیسی بے نقاب ہوگئی۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں۔
پاکستان کے اقوامِ متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان عوام کی مدد اور ان کی حکومت کی غلطیاں درست کرنے کا خواہش مند ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے مذاکرات سے انکار کرچکا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








