پاکستان کی حکمت عملی سے بھارت کو 200 کروڑ روپے کا نقصان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کرنے سے انڈیا کی مختلف ائیرلائنز کو200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ائیرانڈیا، آکاسا ائیر،اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر،ائیر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں مسلسل منسوخی کا شکار ہیں جس سے انہیں مالیاتی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کے نتیجے میں ہندوستانی فضائی کمپنیوں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے جس میں گزشتہ 10 روز میں 1000 سے زائد پروازوں کے اخراجات 2 ارب روپے سے زائد ہیں۔

لمبے روٹ سے فیول اور دیگر دگنے اخراجات نے بھارتی ائیرلائنز کی کمر توڑ کر رکھ دی،انڈیگو ائیرکاوسط ایشیائی ملکوں کے لیے تاحال  فضائی آپریشن معطل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے اپنی فضائی حدود ایک ماہ کے لیے بند کر دی ہیں۔ یہ پابندی، جو 23 مئی کی صبح 12:00 بجے تک نافذ رہے گی، بھارتی ایئر لائنز اور آپریٹرز کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے سے روکتی ہے۔

واضح رہے کہ2019 میں پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو 7000 ملین روپے کا نقصان ہوا تھا۔

Related Posts