پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 23ویں میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، اسلام آباد نے کوئٹہ کو 158 رنز کا ہدف دیا، جسے کوئٹہ نے انیس اعشاریہ پانچ اوررز میں مکمل کرلیا۔
شاداب خان کے بجائے سلمان علی آغا کی کپتانی میں کھیل رہی اسلام آباد یونائیٹڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 158 رنز اسکور کیے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 39 جبکہ محمد نواز 49 رنز کی اننگز کھیلی، کائل میئرز 22، جیسن ہولڈر 14 اور حیدر علی 10 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔
کولن منرو 9، اینڈرس گوس 8، نسیم شاہ 1 جبکہ سلمان علی آغا اور محمد شہزاد صفر پر پویلین لوٹ گئے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے فہیم اشرف نے 25 رنز کے عوض 4 وکٹ حاصل کیں۔
میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سعود شکیل کررہے ہیں جبکہ اسلام آباد کی کپتانی کی ذمے داری سلمان علی آغا کے سپرد ہے۔
ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے 7،7 میچز کھیلے ہیں، اسلام آباد یونائیٹڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9 پوائنٹس ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








