29 ستمبر کو اہم بیٹھک، پارلیمانی رہنما طلب، پارلیمنٹ ہاؤس میں کیا طے پائے گا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

فائل فوٹو

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اچانک پارلیمانی رہنماؤں کو اجلاس کے لیے طلب کر لیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ اہم بیٹھک 29 ستمبر کو شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں نہ صرف آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس کی حکمت عملی پر بات ہوگی بلکہ کچھ ایسے معاملات بھی زیر بحث آنے کی توقع ہے جن پر ایوان کے اندر اور باہر دونوں جگہ نظریں جمی ہوئی ہیں۔

خطرے کی گھنٹی بج گئی، پاکستان پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد پار کر گیا، اب کیا ہوگا؟

اسپیکر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پارلیمانی سربراہان کو شرکت کے لیے باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ اجلاس کے دوران ایسے فیصلے سامنے آئیں گے جو آئندہ پارلیمانی فضا پر گہرا اثر ڈال سکتے ہیں۔

Related Posts