شہناز لالہ رخ خان، بالی ووڈ کنگ خان کی داستان زندگی کی اہم کردار سے ملئے

تازہ ترین

تازہ ترین

شاہ رخ خان کی بڑی بہن شہناز لالہ رخ، فوٹو غیرملکی میڈیا

بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی زندگی جہاں شہرت، کامیابی اور روشنیوں سے لبریز ہے، وہیں ان کی بڑی بہن شہناز لالہ رخ خان بھی ان کی زندگی میں ایک خاموش کردار کی صورت میں موجود رہی ہیں۔

1960 میں پیدا ہونے والی شہناز نے ہمیشہ سادگی، وقار اور گوشہ نشینی کو اپنی شناخت بنایا۔ وہ چراغاں اور ہنگاموں سے دور رہتے ہوئے ایک پرکشش معما بن گئیں۔

والد تاج محمد خان کے 1981 میں اور والدہ لطیف فاطمہ کے 1991 میں انتقال کے بعد شہناز لالہ رخ خان پر صدموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ برسوں گہری خاموشی اور تنہائی میں گم رہیں۔ ایسے نازک وقت میں شاہ رخ خان نے محض بھائی نہیں بلکہ ایک سایہٴ شفقت اور محافظ بن کر اپنی بہن کو سہارا دیا۔ یوں “منت” کے در و دیوار شہناز کے سکوت کے بھی گواہ بن گئے۔

تیرا میرا ہے پیار امر یا؟ ہم ایوارڈز کیلئے 5 او ایس ٹیز میں سے آپ کا فیورٹ کونسا ہے؟

اعلیٰ تعلیم یافتہ شہناز نے ایل ایل بی اور ایم اے (لا) کی ڈگریاں حاصل کیں، مگر ان کی ذہانت اور صلاحیتیں دنیا کے سامنے کم ہی آئیں۔ وہ خان خاندان کی کہانیوں میں ایک دبے دبے راز کی طرح موجود رہتی ہیں۔ آج بھی وہ ممبئی میں شاہ رخ اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ رہتی ہیں اور بہن بھائی کے مضبوط رشتے کی جیتی جاگتی علامت ہیں۔

کبھی کبھار عوامی محفلوں میں ان کی جھلک نظر آتی ہے۔ ایک مرتبہ گیٹ وے آف انڈیا پر ان کا حسین سراپا میڈیا کی آنکھوں میں قید ہوا، مگر مجموعی طور پر شہناز نے اپنی دنیا کی چابیاں اپنی خاموشی کے صندوق میں محفوظ کر رکھی ہیں۔

Related Posts