اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے خلاف پھیلنے والی افواہوں کی تردید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ان الزامات کے مطابق انہوں نے پلاسٹک یا کاسمیٹک سرجریز کروائی ہیں، تاہم علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ ان کی خوبصورتی بالکل فطری ہے۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اپنی تازہ پوسٹ میں اداکارہ نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہی لوگ ان پر تنقید کرتے ہیں جو نجی پیغامات میں ان سے خوبصورتی کا راز پوچھتے ہیں۔ ان کے مطابق وزن کم ہونے اور وقت کے ساتھ چہرے میں آنے والی قدرتی تبدیلیوں کو سرجری قرار دینا صرف بے بنیاد باتیں ہیں۔
سڈنی سوینی اور اسکوٹر براؤن کی دوستی رومانوی تعلق میں تبدیل
علیزے شاہ نے مزید کہا کہ جو لوگ دوسروں پر انگلی اٹھاتے ہیں، اصل میں وہ اپنی ہی کمیوں کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے بقول خوبصورت خواتین پر سرجری کے الزامات لگانے کا جنون صرف قابلِ ترس ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں جب انہوں نے وضاحت کی ہو۔ اس سے قبل مئی 2025 میں بھی ایک ویڈیو پیغام میں وہ کہہ چکی ہیں کہ انہوں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، بس کچھ وزن کم کیا ہے جس کی وجہ سے چہرے اور جسم میں فرق آیا ہے۔
دوسری جانب اداکارہ صبا فیصل نے ایک پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ علیزے شاہ صرف “20 فیصد قدرتی” دکھائی دیتی ہیں، باقی سب کچھ مصنوعی سا لگتا ہے۔ اس بیان کے بعد سے ہی یہ بحث مزید تیز ہوگئی تھی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








