عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، مریم نواز

تازہ ترین

تازہ ترین

مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز
مسلح افواج پر حملہ کرکے عمران خان نے جنگ چھیڑ دی ہے،مریم نواز

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا ٹیم کودل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ ہماری ٹیمیں بہترین کام کر رہی ہیں، 75سالوں سے سن رہے ہیں ملک نازک دورسے گزر رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ آج پاکستان کا ہرشعبے میں برا حال ہے، سابقہ حکومت کی نااہلی، نالائقی کی وجہ سے یہ حالات ہے، پاکستان کھائی میں گررہا تھا اس لیے نوازشریف نے حکومت لی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف خدمت کے جذبے سے اقتدارمیں آیا تھا،جب پاکستان نوازشریف کوملا تھا تو 20 سے 22 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نوازشریف کے پاس جادو کی چھڑی نہیں تھی۔

مزید پڑھیں:ایک نے بیٹے کو وزیر خارجہ، دوسرے نے وزیر اعلیٰ بنا دیا۔شیخ رشید کی کڑی تنقید

عوامی مینڈیٹ لینے والی جماعتوں کو چلنے نہیں دیا جاتا، ہمیں کہا گیا مشکل وقت میں حکومت کیوں لی۔ مشکل وقت میں حکومت سنبھالنا ہمارے لیے چیلنج ہے۔

Related Posts