ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی محمد رضوان کو دینے کا فیصلہ، اہم اعلانات آج ہوں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

محمد رضوان
(فوٹو: جی این این)

لاہور: پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی محمد رضوان کو دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جبکہ آج ہونے والی پریس کانفرنس میں اہم اعلانات ہوں گے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا کو وائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان بنایا جائے گا۔ آج ہونے والے اعلانات کے تحت عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹر بن سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دورۂ آسٹریلیا اور سینٹرل کنٹریکٹ کے حوالے سے اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سیلیکشن کمیٹی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا سے ملاقات بھی ہوئی۔ آج ہونے والی پریس کانفرنس میں اہم فیصلوں کا اعلان متوقع ہے۔

رواں ماہ 2 اکتوبر کو قومی کرکٹ ٹیم کے منجھے ہوئے بیٹر اور کپتان بابر اعظم اپنی پرفارمنس پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہوگئے تھے۔ اپنے بیان میں بابراعظم کا کہنا تھا کہ میں اپنی توجہ پرفارمنس پر مرکوز کرنا چاہتا ہوں۔

Related Posts