فون اٹھاؤ ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا! الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر کو بھتہ خوروں کی دھمکیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی میں پولیس کے دعووں کے برعکس بھتہ خور سرگرم ہیں۔ صدر الیکٹرانک مارکیٹ کے تاجر عرفان ظہور کو مبینہ طور پر گینگ وار کے نام پر غیر ملکی نمبروں سے بھتہ دینے کے لیے کالز موصول ہوئیں جس کے بعد انہوں نے تھانہ پریڈی میں مقدمہ درج کروا دیا۔

تاجر عرفان ظہور کے مطابق یکم فروری کو انہیں واٹس ایپ پر ایک غیر ملکی نمبر سے کال موصول ہوئی جس میں کال کرنے والے نے اپنا تعارف گینگ وار کا رکن بتایا اور 10 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا۔

عرفان ظہور نے بھتہ خوروں فون بند کر دیا لیکن ملزم نے مختلف نمبروں سے بار بار کالز کیں اور واٹس ایپ پر ویڈیو اور تحریری پیغامات بھیجے جن میں دھمکی دی گئی کہ فون اٹھاؤ ورنہ انجام اچھا نہیں ہوگا۔

پولیس نے عرفان ظہور کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔

Related Posts