کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں2 فروری 2026 بروز پیر کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 5 لاکھ 11 ہزار 862 میں فروخت کیا جا رہا ہے اور یہ قیمتیں آج سہ پہر تین بجے تک کار امد رہے گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے نرخ جاری کرے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ 31 جنوری کو سونے کی قدر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جب ایک تولہ سونا 25 ہزار 500 روپے کمی سے 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگیا۔
مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 9,006 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 7,721 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی اور ملکی کرنسی کی مضبوطی اس گراوٹ کی بڑی وجوہات ہیں۔ سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ مارکیٹ کی موجودہ صورتحال کو بغور دیکھیں اور دانشمندی سے فیصلہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








