وزیراعظم کی جاپانی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیراعظم کی جاپانی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت
وزیراعظم کی جاپانی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات، ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی کمپنیوں کے وفد سے ملاقات میں انھیں ملک میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں جاپانی کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی اور انھیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ جاپانی وفد میں پاکستان میں تعینات جاپان کے سفیر میتسوہیرو واڈا (Mitsuhiro Wada)، چاپانی کمرشل اتاشی اور تمام بڑے صنعتی و تجارتی شعبوں میں کام کرنے والی جاپانی کمپنیوں کے نمائندے موجود تھے جبکہ حکومت کی جانب سے وفاقی وزراء خرم دستگیر، مفتاح اسماعیل، مخدوم مرتضی محمود اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں جاپانی کمپنیوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر پاکستان میں جاپانی کمپنیوں کو درپیش تمام مسائل حل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کمیٹی قائم کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی رہنما کی نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی، مسلح افواج کی مذمت

وزیراعظم نے ہدایت دی ہے کہ جاپانی کمپینوں کو درپیش تمام مسائل ایک ہفتے کے اندر حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ انہوں نے جاپانی وفد کو سرماری کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاپانی کمپنیاں اپنی سرمایہ کاری سے اپکسپورٹ انڈسٹری کے قیام پر کام کریں، تھر میں کوئلے، چنیوٹ میں لوہے کے ذخائر، قابلِ تجدید توانائی۔انفراسٹرکچر اور پبلک ٹرانسپورٹ میں سرمایہ کاری و تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جاپان کی ترقی پوری دنیا کےلیے مثال ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز کو ٹیکس فری کئے جانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔جاپابی کمپنیوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ویژن کے تحت موجودہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Related Posts