سٹیزن پورٹل پر جعلسازی، وزیر اعظم کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم

تازہ ترین

تازہ ترین

سٹیزن پورٹل پر جعلسازی، وزیر اعظم کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم
سٹیزن پورٹل پر جعلسازی، وزیر اعظم کا ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد: وزیر اعطم عمران خان نے سٹیزن پورٹل پر 254 افسران کی جعلسازی کا انکشاف سامنے آنے پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹیزن پورٹل پر 254 افسران کی جعلسازی کا انکشاف سامنے آنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیر اعظم کا اعتراضات کے باعث انتخابی اصلاحات کی منظوری مؤخر کرنے سے اتفاق

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا محمد شمیم کے خلاف درخواست دائر

سٹیزن پورٹل پر عوامی شکایات کے اندراج اور حل کے متعلق غلط بیانی کرنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پورٹل پر عوامی شکایات کی نگرانی خود کرتا ہوں۔

جعلساز افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ شکایات حل کرنے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والے افسران سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔ ہدایات جاری کردی گئیں۔

صوبوں کے چیف سیکریٹریز اور پولیس آئی جیز کو جعلساز افسران کے خلاف احکامات دے دئیے گئے۔ پی ایم ڈی یو کی جانب سے 254 سرکاری افسران کے ڈیش بورڈز پر جعلسازی کی رپورٹ سامنے آئی تھی۔

رپورٹ کے تحت جعلسازی کے مرتکب سرکاری افسران کے خلاف کارروائی ہوئی۔ پنجاب کے 154، خیبر پختونخوا کے 86، وفاق کے 11 جبکہ سندھ کے 3 افسران کے ڈیش بورڈز پر تحقیقات ہوئیں۔

تحقیقات کے دوران مجموعی طور پر 44 سرکاری اہلکار جعلساز نکلے۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا نے 39 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا۔پنجاب پولیس حرکت میں آگئی۔ 

آئی جی پنجاب نے تحقیقات کے بعد 45 سرکاری اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔ آئی جی سندھ نے 3 اہلکاروں کو معطل کردیا۔ وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات کا ہر صورت ازالہ ہونا چاہئے۔ 

 

 

Related Posts