حوثی باغیوں کے سعودی شہروں اور آرامکو تنصیبات پر ڈرون حملے

تازہ ترین

تازہ ترین

حوثی باغیوں کے سعودی شہروں اور آرامکو تنصیبات پر ڈرون حملے
حوثی باغیوں کے سعودی شہروں اور آرامکو تنصیبات پر ڈرون حملے

یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے متعدد شہروں اور جدہ میں واقع آرامکو کی تنصیبات پر 14 ڈرونز فائر کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ڈرون حملوں کے دوران بھاری نقصان کا دعویٰ بھی سامنے آیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حوثی باغیوں نے بڑا دعویٰ کردیا۔ باغیوں کے عسکری ترجمان یحییٰ ساریا کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ ہم نے جدہ میں آرامکو کی آئل ریفائنریز، جدہ، ریاض، جیزان اور ناجران میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب، حوثی باغیو کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 10افراد زخمی

حوثی باغیوں کے سعودی ائیرپورٹ پر ڈرون حملے،4افراد زخمی

عالمی خبر رساں ایجنسی (رائٹرز)کا کہنا ہے کہ یحییٰ ساریا کا بیان اغلاط سے پاک نہیں کیونکہ جدہ ائیرپورٹ کا نام غلط بیان کیا گیا کنگ خالد بیس جو سعودی عرب کے جنوب میں واقع ہے، اسے حوثی باغی ترجمان نے دارالحکومت ریاض میں ہونا بیان کیا۔

آرامکو کی طرف سے حملوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ خبر رساں ایجنسی کے رابطہ کرنے پر جلد بیان جاری کرنے کا کہہ دیا گیا۔ سعودی پریس کے مطابق یمن میں سعودی قیادت میں اتحاد نے حوثی باغیوں کے 13 اہداف پر حملے کیے۔

یمن کے صبے صنعا ار مارب میں حوثی باغیوں کا اسلحہ ڈپو، دفاعی نظام اور ڈرونز کمیونیکیشن سسٹم تباہ ہوگئے۔ آج سے 2 روز قبل حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے والے اتحادیوں کا کہنا تھا کہ ہم سعودی عرب کے جنوب میں فائر کیے گئے ڈرونز ناکام بنا چکے ہیں۔ 

 

Related Posts