اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک بھر میں رواں برس سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی بحالی کیلئے پاکستان کو 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالر فنڈز کی ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے برطانوی اخبار میں شائع مضمون میں کہا کہ پاکستان سیلاب زدگان کیلئے امداد پر عالمی برادری اور دوست ممالک کا شکر گزار ہے۔ ہم جنیوا کانفرنس کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ساتھ مشترکہ میزبانی کر رہے ہیں۔
دینی مدارس کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے اہم مطالبہ منظور کرلیا
اپنے مضمون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے بعد تعمیرِ نو اور بحالی کیلئے جامع روڈ میپ فراہم کریں گے جو عالمی اداروں کے تعاون سے تیار کیا گیا۔سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرِ نو کیلئے کم از کم 16 اعشاریہ 3 ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی ضرورت ہے۔
مضمون میں وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کی بحالی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 16.3 ارب ڈالرز کی امداد کے علاوہ 10 سال کی مدت میں ساڑھے 13ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی بھی ضرورت ہے جبکہ پاکستان کل رقم کا نصف اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ برس آنے والے بد ترین سیلاب نے ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ تباہی مچائی، جس پر عالمی برادری کی جانب سے امداد دی گئی تاہم سیلاب متاثرین تاحال امداد کے منتظر ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے شراکت داروں کی مسلسل معاونت پر بھروسہ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








