شہرِ قائد میں انسانیت سوز شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں درندہ صفت باپ نے کمسن بیٹی سے زیادتی کی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درندہ صفت باپ نے کمسن بیٹی کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود میں زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر بر وقت کارروائی کی اور ملزم ارشاد کلہوڑو کو حراست میں لے لیا۔
گھریلو ملازمہ کو ملازمت کا جھانسہ دیکر اجتماعی آبرو ریزی
کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی ہی بیٹی (م) کو طویل عرصے تک ہوس کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متاثرہ بچی حاملہ ہوگئی۔ واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والے ظالم باپ کو گرفتار کر لیا۔ واقعے کا مقدمہ سائٹ تھانے میں گزشتہ روز درج کیا گیا۔ گرفتار ملزم سے کمسن بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل ساہیوال کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ مسماۃ آسیہ سے زبردستی زیادتی کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔
ذرائع کے مطابق آسیہ گھروں میں کام کرکے گزر اوقات کررہی تھی کہ بشیرتوگی ملازمت دینے کا جھانسہ دے کر اپنی بیو ی سے ملانے کے بہانے اپنے گھر لے گیا۔
جہاں اس کی بیوی کی بجائے پہلے سے موجود محمد سلیم اورحاکم علی موجود تھے، تینوں ملزمان نے گھریلو ملازمہ کو قابو کرلیا اور بشیر توگی نے زبردستی آبروریزی کی اور ملزمان با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جبکہ آسیہ کو کمرے میں بند کردیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








