اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے قطری امیر سے ٹیلیفونک رابطہ اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں سربراہانِ مملکت نے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔
ملک بھر میں 8 محرم کے جلوس پر امن طور پر اختتام پذیر
وزیر اعظم آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پاکستان اور قطر کے مابین قریبی و دوستانہ خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ قطر 2 لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کر رہا ہے جو دونوں ممالک کی ترقی کیلئے کردار ادا کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ میں اپنے بھائی اور متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری پر عزت مآب صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکر گزار ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کثیر المقاصد دو طرفہ تعاون کی وسعت کے خواہاں برادر ممالک ہیں۔
Grateful to my brother His Highness Sheikh Mohammed Bin Zayed Al-Nahyan @MohamedBinZayed
for the investment that the UAE is going to make in various sectors of Pakistan. Both brotherly countries are very keen to further strengthen their multifaceted relationship.— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 7, 2022
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








