وزیراعظم نے7 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کردیا، مرض کا خاتمہ کب ہوگا؟ یہ بھی بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پولیو مہم
(فوٹو: اے پی پی)

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں 7روزہ انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کرتے ہوئے مرض کے خاتمے کیلئے اپنے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے خصوصی انسدادِ پولیو مہم شروع کردی۔ آج سے شروع ہونے والی 7روزہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ملک کے 115 اضلاع میں5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر سے پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کیا۔ انسدادِ پولیو مہم کے دوران ملک بھر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔ خصوصی انسدادِ پولیو مہم آج 9سے 15ستمبر تک جاری رہے گی۔

ملک بھر کے 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کیلئے خصوصی مہم میں 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس دوران گھر گھر جا کر 5سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے پر عوام کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کے داغ کو ختم کرے گی اور آنے والے ماہ و سال میں ملک بھر سے پولیو کا خاتمہ ہوجائے گا۔ وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی عہدیداروں، پولیو ورکرز اور سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کی کوششوں پر ان سے اظہارِ تشکر بھی کیا۔

Related Posts