پی پی پر انحصار ختم؟ ضمنی انتخاب میں ن لیگ کی جیت نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی
(فوٹو: آن لائن)

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی پر انحصار ختم ہونے کی نوید سناتے ہوئے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جیت نے قومی اسمبلی میں نمبر گیم بدل دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکمراں اتحاد کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) سادہ اکثریت کیلئے اپنی بڑی اتحادی جماعت پیپلز پارٹی پر انحصار کررہی تھی جو ختم ہوگیا، کیونکہ اب یہ ضرورت کابینہ میں پہلے سے شامل چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمیت سے بھی پوری ہوجائے گی۔

ضمنی انتخابات کے بعد مزید 6نشستوں کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی نشستیں 132 ہوگئیں، سادہ اکثریت کیلئے حکمراں اتحاد کو 169 اراکین کی ضرورت تھی، اگر پیپلز پارٹی ساتھ نہ دے اور کابینہ میں شامل دیگر جماعتوں سے اتحاد کرلیا جائے تو حکومتی اتحاد 170 نشستوں کے ساتھ سب سے آگے ہوگا۔

دوسری جانب قومی سطح پر 74نشستیں رکھنے والی پی پی پی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا ہے جسے قانون سازی اور حکومت کی بڑی اتحادی جماعت ہونے کا اعزاز حاصل تھا۔ حکومت نہ صرف پی پی پی کے بغیر نہ صرف اپنا وجود برقرار رکھ سکے گی بلکہ قانون سازی بھی کرسکے گی۔

قومی اسمبلی میں نمبر گیم کے اعتبار سے ایم کیو ایم 22، مسلم لیگ ق 5،استحکام پاکستان پارٹی 4، مسلم لیگ ضیا، باپ اور نیشنل پارٹی 1، 1 نشست کے ساتھ براجمان ہیں جبکہ آزاد اراکین اسمبلی کی تعداد 4 ہے جبکہ اپوزیشن اراکین 89 ہیں جن میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اراکین 75 ہیں اور جے یو آئی کے 10 شامل ہیں۔

Related Posts